پچھلے دنوں انڈونیشیا سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آئے ہوئے عاشقان رسول نے خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران ریجن انڈونیشیا اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایک اسلامی بھائی کے سر پر عمامہ بھی باندھا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ آخر میں انڈونیشیا کے چند اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 31 اکتوبر 2022ء بروز پیر ایک اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہے کےخاندان کے افراداور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عرب شریف سے تشریف لائے ہوئے الشیخ عبد الباسط محمد حفظہ اللہ اور عادل دیری سمیت دیگر عاشقان رسول نے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں خوش آمدید کہا اور عاشقان رسول کو عرب ممالک میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو بھی ہوئی۔


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی شہداد کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سیلاب متاثرین میں ادویات تقسیم فرمایا۔ جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے FGRFکے ذمہ داران کو ہدایات دیں۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی پڈعیدن پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے پڈعیدن میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سکھر پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے سکھر میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


سیلاب متاثرین کی ہمدردی کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خیر پور پہنچے جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت کا خیر پور میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں نقد رقم تقسیم فرمائی۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 10 ستمبر 2022ء کو امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے شکار پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کیں اور سیلاب زدگان سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں راشن اور نقدرقم تقسیم کیا۔ آخر میں پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


9ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شکار پور سلطان کوٹ میں آغاسکندر صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور حالیہ دنوں شعبہ FGRFکے تحت سیلاب زدگان میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی اور آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر قاری محمد ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر خدمت کررہی ہے۔FGRF سیلاب متاثرین میں خشک راشن، پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم تقسیم کررہی ہے۔ نہ صرف یہ اشیاء بلکہ ان کی عارضی رہائش کے لئے کئی مقامات پر خیمہ بستی بھی قائم کررہی ہے۔

مختلف مقامات میں سے ایک خیمہ بستی جیکب آباد میں قائم ہے۔ 9ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے جیکب آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور پریشانی کی حل کے لئے دعا فرمائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


9 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے صحبت پور میں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے ہونے والی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب زدگان کے لئےخصوصی دعا فرمائی۔

اسی طرح جانشین امیر اہلسنت سے قبائلی رہنما گورنمنٹ کنٹریکٹر میر مرید خان بہرانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیلاب متاثرین اور امدادی کاموں پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری، Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF محمد شفاعت عطاری،شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


9 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈیرہ اللہ یار میں قائم جامعۃ المدینہ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں کی بریفنگ حاصل کی اور انہیں متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری، Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF محمد شفاعت عطاری،شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی ساتھ تھے۔